لاہور، یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
مقررین نے نواسہ رسول جگر گوشہ علی و بتول کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ محبت اہلبیتؑ کے بغیر کوئی آخرت میں سرخرو نہیں ہو سکتا، محبت اہلبیتؑ ہی جنت کا راستہ ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 3 شعبان المعظم ولادت با سعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ’’مرکز وحدت امت‘‘ میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر سرپرستی امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی اور اپنے خطابات میں امام عالی مقام کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جے یو پی کے رہنما مولانا محمد خان لغاری، ممتاز رہنما پروفیسر محمود غزنوی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سابق چیئرمین لال مہدی خاں، بابا محمد اسلم حیدری، شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، سید علمدار حسین بخاری، میاں فرزند علی چھچھر، شفقت حسین بلوچ، مودت اہلبیت فاونڈیشن کے چودھری صغیر عباس ورک سمیت دیگر نے شرکت کی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد مرکز وحدت امت میں یوم حسین
پڑھیں:
ایف پی سی سی آئی ، یو اے ای بزنس کونسل کے اجلاس کا انعقاد
کراچی(کامرس رپورٹر)متحدہ عرب امارات دبئی میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے درمیان سفارتی و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ یو اے ای میں دستیاب تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں جس سے یو اے ای کی مارکیٹوں میں پاکستان کے شیئر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی زیرصدارت منعقدہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پاکستان، یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین فخرالدین دیوان، عدیل صدیقی، خرم اعجاز، شبیر حسن منشاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن صاحبزادی ماہین خان کے علاوہ بزنس کونسل کے دیگر اراکین بھی شامل شریک تھے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا جو ایک عالمی کاروباری مرکز ہے۔انہوں نے بین الاقوامی نمائشوں میں پاکستانی مصنوعات کو پیش کرنے کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم کی تجویز پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک شوکیس قائم کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے اور اس خطے کی بڑی نمائشوں میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔پاکستان، یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین فخرالدین دیوان نے بتایا کہ اجلاس کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مؤثر عملی حکمت عملی وضع کرنا تھا۔