پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے
صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب میڈیا پر ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں پارٹیاں ملک میں کالے قوانین کے نفاذ کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے مل کر ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا، دونوں پارٹیوں کو اپنے کالے دھن کا مکمل حساب دینا ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ برابر کی
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا۔
پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات اسلام آباد میں ہوئے ۔ ان انتخابات میں بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔
ہمایوں خان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
ندیم افضل چن کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
آمنہ پراچہ کو سیکریٹری خزانہ منتخب کیا گیا۔
Waseem Azmet