پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے

ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قیدیوں کے تبادلے

پڑھیں:

پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف — فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل بچوں کے لیے آٹزم اسکول پروگرام کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اس سرکاری اسکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں آٹزم کے 10 یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔

ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ اسپیشل طلبہ کو 7 ہزار 702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرز اور 500 سفید چھڑیاں دی گئیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق 8 نئے خصوصی اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جبکہ 9 مزید عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہر صورت پورا کریں گے، پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا، اسپیشل بچوں کی بحالی کا مقصد انہیں معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا 
  • ملائیشیا میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلِ جرم اور تعداد سامنے آگئی
  • ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
  • پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں
  • پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا
  • جنگ بندی معاہدہ: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
  • قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا
  • کرم امن معاہدہ جرگہ ختم، معاہدے پر عمل درآمد کا اعلان،عمائدین حکومت سے تعاون کریں گے