بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کوالالمپور: بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ویمن ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
آئی سی سی انڈر 19 ویمن ورلڈکپ کا فائنل کوالالمپور کا بایوماس اوول میں جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔
جس میں بھارت نے سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں کیالا رینیکے کے 45 رنز کی مدد سے 125 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلیے 126 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی اوپنر کمالینی اور تریشا لیڈ نے 60 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی اور پھر نیکی پرشاد نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.
بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقا کی کھلاڑی اسٹیڈیم میں زار و قطار روتی رہیں جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا اپنے نام بھارت نے
پڑھیں:
بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان
—فائل فوٹوبلوچستان کے جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع صاف، موسم خشک اور متعدل ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم وخشک رہنےکا امکان ہے۔
بلوچستان میں دن میں درجۂ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔