کامیڈین سمے رائنا نے امیتابھ بچن کو دادی کا کرش قرار دے دیا – ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سامنے مشہور کامیڈین سمے رائنا نے حال ہی میں ایک رئیلٹی شو میں مزاحیہ انداز میں ان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "میری دادی کے کرش ہو آپ"۔
اس شو میں تنمے بھٹ، بھون بام اور کامیا جانی سمیت دیگر مشہور یوٹیوبرز اور اداکاروں نے شرکت کی۔
شو کے دوران، سمے رائنا نے کہا، "میں اور میرے پاپا آپ کو بچپن سے دیکھتے آ رہے ہیں۔ میری دادی ہی ہیں جو ہمیشہ آپ کو اپنی جوانی سے دیکھتی آ رہی ہیں۔ آپ میرے لیے دادی کا کرش ہیں!"
اس پر امیتابھ بچن نے ہاتھ جوڑ کر زیر لب مسکرا دیا۔ مزید برآں، سمے رائنا نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کے لیے ایک دستخط بھی کرنا چاہیں گی، جس پر بگ بی نے مذاقاً جواب دیا کہ "کھیل ختم ہوجائے تو میں کردوں گا"، لیکن سمے نے جلد ہی بتایا کہ امیتابھ کے گھر کے ڈاکیومنٹس پہلے ہی موجود ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Samay Raina (@maisamayhoon)
کامیڈین سمے رائنا نے اس کلپ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر "جسٹس فار دادی" کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر زبردست مقبولیت حاصل کر لی ہے اور مداح اسے بڑے جوش و خروش سے دیکھ رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن
پڑھیں:
ملتان: ایس ایچ اوکا بزرگ شہری پر تشدد، موٹر سائیکل سے نیچے گرادیا، ویڈیو وائرل
ملتان(نیوز ڈیسک)نیو ملتان کے علاقے میں ایس ایچ اوکے بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہری موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ ایس ایچ او نے موٹرسائیکل سے اسے نیچے گرادیا۔
تاہم ایس ایچ او کی جانب سے بزرگ شہری کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوری طور پر ایس ایچ او شفیق کو معطل کردیا گیا۔
چیمپیئنز ٹرافی سے قبل افغان کھلاڑی شاہ پور زادران نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا