امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے تصادم میں ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آرمی ایوی ایشن آفیسر 28 سالہ ربیکا لوباچ تھیں جو2019 سے فوج سے منسلک تھیں۔

ربیکا بولاچ کا تعلق شمالی کیرولینا کے شہر ڈرہم سے تھا اور انھوں نے  آرمی کمنڈیشن میڈل، آرمی اچیومنٹ میڈل، نیشنل ڈیفنس سروس میڈل اور آرمی سروس ربن سمیت متعدد اعزازات حاصل کیے تھے۔

ہلاک ہونے والی خاتون ملٹری آفیسر نے وائٹ ہاؤس کے فوجی سماجی معاون کے طور پر بھی رضاکارانہ سرکاری کاموں میں بھی مدد کی تھی۔

ربیکا لوباچ کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی اہلکاروں نے کہا کہ یہ بہت بڑا نقصان ہے وہ انسان دوست اور ایک ماہر پائلٹ تھیں۔

یاد رہے کہ ریگن ایئرپورٹ پر طیارے سے ٹکرانے پر ہلاک ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر دو اہلکاروں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ 28 سالہ ریان آسٹن اوہارا اور چیف وارنٹ آفیسر 39 سالہ اینڈریو لائیڈ ایوز کے ناموں سے ہوئی۔

اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 64 افراد بھی دریا میں گر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس طرح مجموعی ہلاکتیں 67 تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہلاک ہونے

پڑھیں:

پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میوہ شاہ قبرستان میں واقعے گھر سے 13 سالہ لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت نویدہ کے نام سے کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی نے خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • کراچی کی سڑکوں پر موت کا رقص، خاتون سمیت مزید 4 شہری جاں بحق
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
  • اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک
  • خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارشیں، تقریباﹰ سو افراد ہلاک