وزیراعظم کا کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وزیراعظم کا کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اور ایک سال میں کی گئی اصلاحات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک سال کے دوران دی گئی ملازمتوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے رواں برس ایک لاکھ پچاس ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔وزیراعظم کی جانب سے طلب کی گئی رپورٹ میں تمام وزارتوں سے کارکردگی اور اہداف کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ حکومتی اصلاحات اور پالیسیوں کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
’’کرپشن کی تو اللہ کا عذاب نازل ہو‘‘سرکاری ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوزکےعملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔
اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے فراہم کیےجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اوز اور عملےسےحلف لیاجائےگا کہ انہوں نےکرپشن کی تو ان پراللہ کا عذاب نازل ہو۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی ایچ اوز سے قوم کے پیسے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہ کرنے، محنت سےکام کرنےاورشعبہ صحت کو مزید بہتربنانےکاحلف لیا جائے گا۔
مشیر صحت احتشام علی نے تصدیق کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور شعبہ صحت بہتری کے لیے ڈی ایچ اوز سےحلف لیا جائے گا اور جس کےخلاف بھی شکایت ملی، تحقیقات پرکرپشن ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کےمطابق کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔