وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان میں انسداد پولیو کےلیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج 2025 کی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو سے محفوظ کریں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پچھلے سال پولیو کے پاکستان میں 77 کیس سامنے آئے، اس سال جنوری میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کا خاتمہ کریں گے، انسداد پولیو کےلیے تعاون پر ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے مشکور ہیں۔

دوران تقریب وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں، 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، انسداد پولیو کیلئے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: انسداد پولیو پولیو کا پولیو کے کہا کہ

پڑھیں:

پولیو مہم کاآغاز3فروری سے ہوگا

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہو گا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 9 فروری جبکہ دیگر اضلاع میں 7 فروری تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف نے2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
  • باہمی تعاون سے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
  • 2025 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز: پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • دنیا کو عدم برداشت، تقسیم کے چیلنجز کا سامنا، پاکستان تمام مذاہب کیلئے محفوظ ملک: وزیراعظم
  • حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
  • پولیو مہم کاآغاز3فروری سے ہوگا
  • حکومت رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام
  • وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات،  اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت