پنکی، گوگی، کپتان نحوست ختم ہوچکی، اب ملک ترقی کرےگا، عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم کہتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں، ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نخوست کا سایہ چھٹ چکا ہے۔
اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن اب چھپائی نہیں جا سکتی، ان کی تمام تر کرپشن سامنے آچکی ہے، توشہ خانہ سے گھڑیاں تک ان لوگوں نے چوری کی ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ قوم نے دیکھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کی تاریخی کرپشن سامنے آئی جو تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے۔ یہ لوگ تو قومی خزانے سے چوریاں ہی کرتے رہے ہیں جبکہ تمام تر ترقی تو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ہوئی ہے۔
وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ دُنیا میں شہہ سرخیاں لگیں کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ایک ایسے وزیراعظم کو سزا ہوئی ہے، جو تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ کر کھا گیا تھا۔
بعد ازاں لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایک وزیر اعظم ایسا بھی تھا جو ملک کے خزانے سے چیزیں بیچتا تھا اور ایک موجودہ وزیر اعظم ہے جو شفافیت سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت آئے روز ملک اور معیشت میں بہتری کی خبریں آ رہی ہیں، پی ٹی آئی کو تو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی تھی نہ ہے، پی ٹی آئی اپنے دور میں لوٹ مار اور صرف پیسہ کمانے میں لگی رہی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ہم آپ لوگوں کے نمائندے ہیں آپ کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے۔ معیشت تیزی کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے، ن لیگ کا تعمیری مشن جاری ہے، سڑکوں کی تعمیر، صاف، پانی اور گیس کے مسائل جلد حل ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ مہنگائی کم ہوگی اور ملک کی معیشت کا شمار دنیا کی بہترین معیشت میں ہوگا۔ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیاں چھو رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف پریس کانفرنس پنکی پی ٹی آئی تارڑ توشہ خانہ ختم خطاب عطا اللہ کپتان گھڑیاں گوگی معیشت مہنگائی نحوست وزیر اطلاعات و نشریات وزیر اعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پریس کانفرنس پنکی پی ٹی ا ئی تارڑ توشہ خانہ عطا اللہ کپتان گوگی مہنگائی وزیر اطلاعات و نشریات وی نیوز اللہ تارڑ نے تارڑ نے کہا پی ٹی ا ئی نے کہا کہ عطا اللہ
پڑھیں:
وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، خط میں ضم اضلاع کے فنڈز کے پی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختون خوا کا حصہ بن چکے ہیں، ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز خیبر پختون خوا کو منتقل کیے جائیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہ کہ وفاق نے ضم اضلاع کی ترقی میں کے پی کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز روک دیے ہیں۔