آرمی چیف کا دورہ بلوچستان؛ شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر شہداء کی نمازجنازہ میں شرکت کرکے زخمی ہونے والے سپاہیوں کی عیادت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ بلوچستان کے موقع پر سیکیورٹی صورت حال پر جامع بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بریفنگ میں سینئر عسکری اور انٹیلیجنس حکام بھی شریک ہوئے جب کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نمازجنازہ میں بھی شرکت۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے سی ایم ایچ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور آرمی چیف نے ہر قیمت پر وطن عزیز کے دفاع کے لئے جوانوں کےعزم کو سراہا۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں کی بہادری اور عزم کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور بہبود کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ آرمی چیف نے صوبائی حکومت کو امن، استحکام اور ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمی چیف نے ا رمی چیف پاک فوج
پڑھیں:
شہدائے سانحہ نماز جمعہ شکارپور کی یاد میں عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد
مقررین نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مولا علی علیہ السلام سے عشق و محبت کے جرم میں حالت نماز میں اللہ کے گھر مسجد میں بے جرم و خطا مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ نماز جمعہ شکارپور کی یاد میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس اور مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر علامہ سید مختار احمد امامی، وحدت یوتھ کے مرکزی نائب صدر علامہ راجہ مصطفٰی عباس جعفری، سندھ کے ممتاز عالم دین استاد العلماء علامہ سید ارشاد حسین نقوی، خطیب اہل بیت علامہ ریاض حسین نجفی، علامہ سید احمد علی نقوی، علامہ عبدالمجید بہشتی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت سندھ کے صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطہری، مولانا منور حسین سولنگی، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد حنیف کانہیو، مرکزی رہنماء اے او پی انجینئر غلام رضا جعفری اور اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی رہنماء محمد عالم ساجدی و دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عظمت شہداء کانفرنس کے موقع پر ہم شکارپور کے ان شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں مولا علی علیہ السلام سے عشق و محبت کے جرم میں حالت نماز میں اللہ کے گھر مسجد میں بے جرم و خطا مارا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ہم لبنان اور فلسطین کے ان مجاہد شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عصر حاضر کے یزید امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے صبر و استقامت کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد میں بدامنی اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار پر عوام شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیا جائے اور صوبائی حکومت سندھ میں قیام امن کے حوالے سے سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔