کراچی میں رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں لٹیرے رکشہ ڈرائیور کا بھیس بدل کر وارداتیں کرنے لگے، ناظم آباد نمبر چار سے رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ فیملی کی جانب سے جہیز کا سامان لوٹے جانے کی واردات کی اطلاع ناظم آباد تھانے کو دی گئی۔
بلال نامی نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن کی اس مہینے کے آخر میں شادی طے ہے، والدہ اور خالہ لیاقت آباد جہیز کا سامان خریدنے گئی تھی۔ والدہ نے برتن اور دیگر سامان خریدا تھا جبکہ سامان لیاقت آباد سے اورنگی ٹاون منتقل کیا جانا تھا۔
نوجوان نے بتایا کہ مارکیٹ میں موجود رکشے والے سے کرایہ طے کیا، کچھ سامان رکشے کے اندر باقی چھت پر رسی سے باندھا۔ رکشے پر سامان لوڈ کرکے ناظم آباد چار نمبر پر پہنچے تھے کہ اچانک رکشے والے نے والدہ اور خالہ کو زبردستی اتار دیا اور جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں رکشہ ڈرائیور کو کتھئی رنگ کے شلوار قمیص میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈرائیور سی سی ٹی وی کیمرے سے بچنے کی کوشش کرتا رہا، بظاہر رکشے والا منصوبہ بندی سے مارکیٹ میں موجود تھا۔
متاثرہ فیملی نے اعلیٰ حکام سے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے جہیز کا سامان برآمد کرنے کی اپیل کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جہیز کا سامان رکشہ ڈرائیور
پڑھیں:
کراچی آئی شادی کی خواہشمند خاتون کا بیٹا منظر عام پر آگیا
ویب ڈیسک: کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون سے متعلق نئے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے،خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظرِ عام پر آ گیا، بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
بیٹے نے والدہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو ذہنی مریضہ قرار دیا ہے،اس حوالے سے بیٹے کا ویڈیو بیان، برتھ سرٹیفکیٹ، سوشل سکیورٹی کارڈ حاصل کر لیا گیا ہے،جیرامیا اینڈریو رابنسن کے مطابق میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں، میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلِ خانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں،امریکی خاتون کے بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ نے 2 ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں، میں نے والدہ کو واپس آنے کے لیے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا، والدہ ذہنی مریضہ ہیں، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے،واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں،امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کے لیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔
وکالت کے لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بار ووکیشنل کورس لازمی