نئی دہلی (نیوز ڈیسک)شادی بیاہ میں گانوں پر رقص کرنا آج کل ایک ٹرینڈ بن چکا ہے لیکن بھارت میں ایک دُلہے کو اپنی شادی کا رقص کر کے جشن منانا مہنگا پڑگیا ہے۔

شادی کے دن کو ہر کوئی یاد گار بنانا چاہتا ہے لیکن بسا اوقات اس کے نتائج غیر متوقع طور پر سنگین ہوسکتے ہیں، اب اس بے چارے دولہے کو ہی دیکھ لیں جس کو چولی کے پیچھے گانے پر رقص اس قدر مہنگا پڑا کہ ہونے والے سسر نے اپنی بیٹی کی شادی ختم کرکے بارات کو واپس لوٹا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نی دہلی میں پیش آیا، ہوا کچھ یوں کہ دُلہا نے دوستوں کے اصرار پر بالی وڈ فلم کھل نائیک کے مشہور گانے ’’چولی کے پیچھے کیا ہے‘‘ پر رقص کیا۔ سب آنے والے خطرے سے انجان خوشی سے تالیاں بجا رہے تھے کہ دلہن کے والد نے اس رقص پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے خاندان کی اقدار کے منافی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دُلہن کے والد نے شادی منسوخ کردی اور بارات کو خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا۔ اس دوران دُلہن اپنے والد کے آگے روتی رہی لیکن انھوں نے ایک نہ سنی۔

دلہا کے اہل خانہ نے سمجھا کہ شاید دلہن کے والد غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا اور بات چیت دوبارہ شروع ہوجائے گی لیکن دلہن کے والد نے کہا کہ یہ فیصلہ اٹل ہے۔

اس واقعے کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تیزی سے وائرل ہوگئی، ایک ایکس صارف نے پوسٹ میں اس واقعے کی خبر کے ایک اخباری تراشے کی تصویر پوسٹ کی جس پر دیگر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ”بچارہ دُلہا اپنی شادی کی پلے لسٹ کا ہی شکار ہوگیا“، تو ایک نے لکھا کہ ”چولی کے پیچھے چلا دوگے تو میں بھی ناچ لوں گا اپنی شادی میں“۔

انہیں میں ایک خاتون صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”ایسا ناچنے والا دُلہا مل جائے تو کل ہی شادی کرلوں“۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے والد

پڑھیں:

معروف اداکارہ نادیہ خان کا شادی شدہ افراد کواہم مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے شادی شدہ افراد کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مہنگائی کے دور میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خوشی کا تعلق پیسوں سے نہیں بلکہ انسان کی حکمت، نظریے اور ذہنی کیفیت پر منحصر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں ہی اچھا وقت گزار کر خوشی مل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ چھٹیاں منانے بیرون ملک کہیں خوبصورت مقام پر بھی چلے جائیں تو وہاں جا کر بھی آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایسے میں ایک عورت کا سمجھدار ہونا بھی بہت ضروری ہے، عورت گھر میں سمجھداری سے گھر کے سکون کا خیال رکھے گی اور اپنے بچوں کو یہ سکھائے گی کہ خوشی، صحت اور فیملی کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے تو گھر کا ماحول پُرسکون رہے گا۔نادیہ خان نے کہا کہ اگر مالی حالات کی بات کریں تو جتنی مہنگائی ہے تو کسی ایک انسان کی کمائی آج کل گھر کو چلانا بہت مشکل کام ہے اس لیے مردوں کو اپنی فیملی بڑھانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی کمائی میں اضافہ کرنے کا سوچنا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ہم سب مانتے ہیں کہ جو بچہ دنیا میں آتا ہے وہ اپنا نصیب لے کر آتا ہے لیکن پھر انسان کو یہ بھی تو سوچنا چاہیے کہ دنیا میں اتنے بچے بھوک و افلاس میں زندگی گزارنے پر مجبور کیوں ہیں؟اداکارہ نے کہا کہ اس لیے بچے پیدا کرنے سے پہلے کچھ پیسے جمع کرنے چاہئیں اور اپنی کمائی میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ جب اولاد گھر میں آئے تو اس کی تمام ضرورتیں پوری ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • صاحبہ کی شادی کا جوڑا کتنی خواتین نے اپنی شادیوں پر پہنا؟
  • ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کے بعد ارجن کپور نے شادی کا اشارہ دے دیا
  • بھارت میں دلہے کا چولی کے پیچھے گانے پر رقص؛ دلہن کے والد نے بارات واپس لوٹا دی
  • ’’شادی کے بعد اپنی بیوی کو چھپا تو نہیں سکتے‘‘، رجب بٹ
  • صاحبہ کا لہنگا خاندان کی کتنی خواتین نے اپنی شادیوں پر پہنا؟ ریمبو نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • اداکارہ علیزے شاہ کے بیلی ڈانس کی ویڈیو پر صارفین پھٹ پڑے
  • معروف اداکارہ نادیہ خان کا شادی شدہ افراد کواہم مشورہ
  • محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات شروع، دلہن کون؟
  • پاکستان آئی امریکی خاتون سے شادی کے کئی خواہشمند سامنے آگئے