بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے ان یوٹیوبرز کو کھری کھری سنائیں جو ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔
سینئر اداکارہ نے کہا کہ بعض یوٹیوبرز ان کے بارے میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔
انھوں نے کہا آپ کی اطلاع کےلیے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔
بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔ آپ ان یوٹیوبرز کی جعلی آوازوں سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے یوٹیوبرز کو سپورٹ نہ کریں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو روکنا ہوگا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک بہت طاقتور پلیٹ فارم ہے اور اسے بہتر مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ہمیں سچائی کو پھیلانا چاہیے اور جھوٹ کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔
بشریٰ انصاری نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے اور ایسے لوگوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سماج کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
بشریٰ انصاری کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جھوٹی خبریں سوشل میڈیا
پڑھیں:
متحدہ علماء محاذ پاکستان کا 16ویں یوم تاسیس پر سیمینار کا انعقاد
کراچی(سماجی رپورٹر)متحدہ علماء محاذ ہاکستان کے زیر اہتمام ، 16 واں یومِ تاسیس کے موقع پر مقامی ہال میں شہدائے مقاومت سیمینار کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف کاتب فکر جید علماء مشایخ، سیاسی زعماء ڈاکٹرز، وکلاء ، تاجر، اقلیتی رہنماوں سمیت دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی بانی صدر متحدہ علماء محاذ ہاکستان علامہ مرزا یوسف حسین ، مرکزی چیئرمین متحدہ علماء محاذ مولانہ عبدالخالق سلفی ، سیکریٹری جنرل متحدہ علماء محاز مولانہ محمد امین انصاری سمیت دیگر مختلف کاتب فکر رہنماوں نے مظلوم فلسطین مسمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور شہداوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مولانہ محمد امین انصاری نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر 15 سے 16 ماہ تک بربریت اور جارحیت جاری رکھی تاہم کامیاب نہ ہوسکا اور اب امن معاہد کے تحت جنگ بندی ہوئی ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل لائرز فورم کے چیئرمین ناصر احمد ایڈووکیٹ نے سمینار میں شریک تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور شہداء کو سلام پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مولانا محمد امین انصاری 16 سالہ یومِ تاسیس منارہے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں پہلا متحدہ محاذ دیکھ رہا ہوں آج تک جتنے بھی علماء محاز بنائے گئے تاہم چند سالوں میں فنا ہوگئے۔ انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مطالبہ کیا کہ مولانا محمد امین انصاری کی طویل خدمات کو سراہتے ہوئے ستارہ امتیاز سے نوازا جائے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ17 واں یومِ تاسیس خالق دینا ہال میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ عزہ کی جنگ بندی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ مسئلہ فلسطین ختم ہوگیا بلکہ یہ اسرائیل کے وجود باقی رہنے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر مولانا حافظ جبران جتھاری، مولانا نسیم پرویز، مولانا خالد بھٹی، علامہ مرتضی رحمانی، مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ سجاست رضوی ،پاسٹر نمل کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے بھی مظلوم فلسطین مسمان بھایوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور شہیدا فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا۔