اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں نمایا ں ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے گردشی قرضے کو سرکاری قرض میں بدلنے کے لیے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے، توقع ہےکہ اس کے بعد ٹیرف 3.37 روپے فی یونٹ کم ہو جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے قرض کی ادائیگی کے دورانیے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ بجلی کے فی یونٹ پر 5.

1 روپے کا ریلیف مل سکے۔

حکومت نے

بجلی کے شعبے میں 9 صفحات پر مشتمل سیاق وسباق تیار کیا ہے،جس میں سود والے گردشی قرض کی ری فنانسنگ کے ذریعے اسے ریاستی قرض میں تبدیل کر دیا جائے گا اور اس سے ٹیرف 3.23 روپے فی کلو واٹ آورز کی حدتک کم ہو جائے گا جو کہ ٹیکس کے بعد 3.78 کلوواٹ فی گھنٹہ تک بڑھ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت ان قرضوں پر 3 ارب ڈالر قرضوں کے سود کی ادائیگی کی مد میں ادا کرتی ہے اور اس سے صارفین پر ٹیرف میں 8.63 روپے کیپسٹی چارجز کی مد پڑتے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری

خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہMI 17  ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی موڈیفکیشن کرکے ایئر ایمبولینس میں تبدیل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ

ترجمان نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولینس کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لیے پیش کیا ہوا ہے جو کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر ایمبولینس خیبرپختونخوا کے پی سرکاری ہیلی کاپٹر کے پی کابینہ

متعلقہ مضامین

  • تقسیم کار کمپنیوں کا بجلی تقریباً 2 روپےفی یونٹ سستی کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع
  • ایف بی آر ،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے حکومت سے 30ارب کا مطالبہ
  • مذہبی، سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، وزیر داخلہ گلگت بلتستان
  • ٹرمپ کا بائیڈن انتظامیہ پر کرپشن کا الزام، 18 فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں سرکاری ہیلی کاپٹر ایئرایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری
  • بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، کروڑوں روپے کے فنڈز بھی جاری
  • سندھ حکومت کا سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری
  • حکومت کا کیپٹو پاور پلانٹس کو نیشنل گرڈ میں ضم کرنے کا فیصلہ