امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف اقدامات پر تمام متعلقہ ممالک پریشان ہیں مگر بھارتی میڈیا نے کچھ زیادہ ہی شور مچا رکھا ہے۔ جو لوگ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اُن کے لیے کام کرنا اور رہنا ہمیشہ ایک بڑا دردِ سر رہا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کو اچھی ملازمت آسانی سے نہیں ملتی۔ بہت سے لوگ کسی بھی غیر قانونی تارکِ وطن کو ملازمت دینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ اس صورت میں اُن کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

انڈیا ٹوڈے اور دیگر انڈین نیوز پورٹلز پر بھارت کے غیر قانونی تارکینِ وطن کو امریکا میں درپیش مشکلات کا رونا رویا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ لوگ چھپ کر رہتے ہیں اور چھپ کر کام کرتے ہیں۔ انہیں ڈھنگ کی نوکری بھی نہیں ملتی اور جو لوگ انہیں کام پر رکھتے ہیں وہ انہیں زیادہ کام کے کم پیسے دیتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ اگر بھارت سے تعلق رکھنے والے غیر قانونیِ تارکینِ وطن کو امریکا میں مشکلات کا سامنا ہے تو وہ وہاں سے نکل کیوں نہیں آتے۔ صدر ٹرمپ نے منصب دوبارہ سنبھالتے ہی غیر قانونیِ تارکین وطن کے خلاف غیر معمولی نوعیت کے اقدامات کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے ایگزیکٹیو آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کو پکڑ کر اُن کے ملک بھیجا جارہا ہے اور اس معاملے میں قانونی کارروائی کو زحمت دینے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی جارہی۔

امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی کا سبھی غیر قانونی تارکینِ وطن کو سامنا ہے۔ اس میں ایسا نہیں ہے کہ بھارت کو سنگل آؤٹ کیا گیا ہے۔ پاکستان، بنگلا دیش اور دیگر ایشیائی ممالک کے تارکینِ وطن کو بھی مشکلات ہی کا سامنا ہے مگر پاکستان میں میڈیا نے اس حوالے سے ہاہا کار نہیں مچایا ہوا۔ بھارتی میڈیا ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کی زد میں صرف بھارت کے غیر قانونی تارکینِ آئے ہیں اور دیگر ملکوں کے غیر قانونی تارکینِ وطن تو مزے سے جی رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکا میں غیر قانونی غیر قانونی تارکین بھارتی میڈیا وطن کے خلاف وطن کو

پڑھیں:

سویلینز کے خلاف ملٹری ٹرائل کی سماعت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کا تذکرہ کیوں ہوا؟

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، جس میں جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل پیش کیے۔

آج وکیل خواجہ احمد حسین نے عدالت کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا کہ جو خود متاثرہ ہو، وہ شفاف ٹرائل نہیں دے سکتا، جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی مثال موجود ہے، کلبھوشن یادو کیس میں صرف افواج پاکستان ہی متاثرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزارت دفاع نے ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ میں پیش کردیا

اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرمی ایکٹ کی شق ٹو ون ڈی ٹو کو کالعدم قرار دینے سے تو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو جیسے واقعات میں ملٹری ٹرائل نہیں ہوسکے گا، جس پر احمد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں کلبھوشن یادو پر بات نہیں کی گئی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ کیا مستقل میں اگر کوئی ملک دشمن جاسوس پکڑا جائے تو اس کا ٹرائل کہاں ہوگا۔ خواجہ احمد حسین نے جواب دیا کہ اس کا ٹرائل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوگا، جس پر جسٹس اظہر رضوی نے مسکراتے ہوئے کہا، ’اچھا جی‘۔

یہ بھی پڑھیں: اگر جرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہوگا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا، جسٹس محمد علی مظہر

جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ یہ عجیب بات ہے کہ قانون کی شق کو کالعدم بھی قرار دیا جائے اور یہ بھی کہا جائے کہ اسپیشل ریمیڈی والوں کو استثنا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر بولے کہ مستقبل میں کیا افواج پاکستان آرمی ایکٹ کا سیکشن ٹو ون ڈی ٹو استعمال کرسکتی ہیں۔

خواجہ احمد حسین نے جواب دیا کہ یہ حقیقت ہے کہ مستقبل میں ٹو ون ڈی ٹو کا استعمال نہیں ہوسکے گا، آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن ہی نہیں کیا گیا، آپ عام شہریوں کو ایسے نظام کے حوالے نہیں کرسکتے۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین پیر کو بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئینی بینچ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ سپریم کورٹ سویلینز فوجی عدالتیں ملٹری ٹرائل وکیل خواجہ احمد حسین

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ نے اسرائیل کی جانب سے صحافیوں کی جاسوسی مہم پکڑ لی، قانونی کارروائی کااعلان
  • بنوں اور کرک میں اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کیلئے پابندی عائد
  • ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف مہم، 4 روز میں 10 ہزار گرفتاریاں، ملک بدری کا طوفان
  • ٹرمپ کا اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا نے 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
  • چمپئنزٹرافی سے قبل فوٹو شوٹ اور کیپٹنز میٹ نا ہونے پر بھارتی میڈیا خوش
  • کولمبیا کے صدر کی اپنے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے واپسی کی ہدایت
  • کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد
  • سویلینز کے خلاف ملٹری ٹرائل کی سماعت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کا تذکرہ کیوں ہوا؟
  • پاکستانی تارکین وطن کوامریکا سے نکالاگیا تو ان کی بھرپور مددکرینگے: دفتر خارجہ