دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرکے اپنی منفرد کسٹمر سروس کے لیے وائرل ہوگیا ہے۔

ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، بوتلوں والا پانی، چھتری، سینیٹائزرز اور ٹشوز سمیت دیگر اشیا کا ذخیرہ ہے۔

گاڑی میں اشیا کی فراہمی کا مقصد ڈرائیور کا اپنے مسافروں کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربے کو یقینی بنانا ہے۔ 

شہری کی گاڑی میں ادویات بھی موجود ہیں جس میں درد کو کم کرنے والی ادویات، اینٹی سیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور دیگر شامل ہے۔

مزید برآں ذاتی نگہداشت کی اشیا جیسے حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور جوتوں کی پالش تک بھی اس گاڑی میں ملے گی۔ 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام سہولیات مسافروں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں بھارتی اداکار سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ ویڈیو کال پر بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سے خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے انھیں اپنے پسندیدہ شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

رجب بٹ نے ویڈیو کال پر سنجے دت سے کہا کہ وہ ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔ نیز رجب نے سدھو موسے والا کےلیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ رجب بٹ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد اپنے حالیہ پرفیوم تنازع پر جان سے مارے جانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے وی لاگز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت بھی انھوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو کال پر گفتگو میں سنجے دت نے بھی رجب کی پسندیدہ شخصیت ہونے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں شخصیات نے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ویڈیو کال ختم ہونے کے بعد رجب بٹ مداحوں کو اپنی آستین اوپر کرکے دکھاتے ہیں کہ سپر اسٹار سے بات کرتے ہوئے ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

انھونے اپنے وی لاگ میں کہا کہ سنجے دت بالکل گینگسٹر کے انداز میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو بڑا گینگسٹر تصور کرتے تھے، لیکن سنجے سے بات کرنے کے بعد وہ اپنے آپ کو ان کے سامنے بہت چھوٹا محسوس کررہے ہیں۔ 

رجب بٹ اور سنجے دت کے اس رابطے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی صارفین ان قیاس آرائیوں میں بھی مصروف ہیں کہ یہ ویڈیو کال رجب اور سنجے دت میں دوستی کی ابتدا یا پھر کسی مشترکہ پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟ اس راز سے بھی جلد پردہ اٹھ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کی کیوٹنس کی حدیں پار کرتی نئی ویڈیو وائرل
  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون 2 سال بعد گرفتار
  • ریحام خان نے اپنی مادری زبان میں سُر بکھیر دیے، ویڈیو وائرل
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • ٹیوٹا نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ یارس ‘ پر بڑی آفر لگا دی
  • کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار