Express News:
2025-02-02@14:04:11 GMT

سعد رفیق نے بھی پیکا قانون کیخلاف آواز اٹھادی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

 سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی ’پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا)  قانون کے خلاف آواز اٹھادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ بے شک  فیک نیوز  ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا  ہے لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لامحدود  نہیں ہونے چاہییں، پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت بنائے جانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائی کورٹس کو دیا جائے، بنیادی حقوق کے تحفظ  کے لیے  پیکا قانون میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں۔ 

سعد رفیق نے کہا کہ یاد رہے قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ایف یو جے کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کیخلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) قانون کے خلاف آج 31 جنوری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایف یو جے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، صحافی برادری احتجاجی ریلیاں نکالے گی، صحافی سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کریں گے۔

پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیثی نے صدر مملکت سے ملاقات کی درخواست کی تھی، صدر کا ملاقات کیے بغیر ہی بل پر دستخط کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وکلا اور سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کے لیے ملک گیرمہم شروع کی جائے گی، کالے قانون کی منسوخی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال بھی دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیکا قانون کیخلاف آواز اٹھادی
  • بےشک فیک نیوز بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، خواجہ سعد رفیق
  • خواجہ سعد رفیق نے بھی پیکا قانون کیخلاف آواز اٹھادی
  • حکومت نے پیکا پر جلد بازی کی، متنازع شک پر بات کرنے کو تیار ہیں: حکومتی نمائندگان
  • حیدرآباد: پیکا قانون کیخلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے ارکان احتجاج کررہے ہیں
  • صحافیوں کا پیکا ترمیمی قانون کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ اور مظاہرے
  • ملک بھر میں صحافیوں کا پیکا قانون کیخلاف احتجاج، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • پی ایف یو جے کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کیخلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • صحافتی تنظیموں کا متنازع پیکا قانون کیخلاف آج ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان