Nawaiwaqt:
2025-02-02@13:52:36 GMT

محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش،برفباری اور دھند کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی جبکہ لاہور میں جاتی ہوئی سردی کو بریک لگ گئی، دھند کے باعث ٹھنڈ واپس لوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد تک جا پہنچا، ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، آئندہ ہفتے شہر لاہور میں بارش برسنے کے امکانات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہوئی۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سی دھند کی توقع ہے۔ گزشتہ روز لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ، قلات منفی 8 ، کالام منفی 6 ، کوئٹہ منفی 5 ، استور منفی 4 ، ہنزہ، دیر، مری، پارا چنار اور سکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں پہلا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 169 ریکارڈ کی گئی ہے، جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 296 جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 279 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ریکارڈ کی

پڑھیں:

آج بروز جمعہ 31جنوری2025پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کا حال جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دیر(بالائی) 11، کالام ، میرکھانی03، کاکول02،سیدو شریف اور مردان01 ، گلگت بلتستان:بگروٹ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
برفباری (انچ):کالام 04 ، مالم جبہ میں 01انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09، اسکردو، زیارت منفی 06، کالام، گوپس منفی 05، پارہ چنار، مالم جبہ، استور، بگروٹ اور قلات منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں
  • آج مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،موسمیات
  • بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا
  • محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • مری میں برفباری، پنجاب میں بادل؛ بارش ہوگی یا نہیں؟
  • آج بروز ہفتہ یکم فروری اسلام آباد میں ہلکی بارش ،موسم پھر ٹھنڈا ہوگیا
  • طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی
  • محکمہ موسمیات نےبارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
  • آج بروز جمعہ 31جنوری2025پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کا حال جانیں