پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
(ویب ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا ہے، ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔
ذرائع کے مطابق چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط وزیرخارجہ اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
جلو پارک: شیر کا پنجرہ جان بوجھ کر کھولنے پر ملازم گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایف بی آر میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کےبڑے پیمانے پر تبادلے
ایف بی آر میں گریڈ 17 سے 20 کے 15 افسران کےبڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں پاکستان کسٹمز کے 14 اور ان لینڈ ریونیو کا ایک افسر شامل ہے
ایف بی آر کے افسران کے تبادلے کے نوٹی فیکشن کے مطابق گریڈ 20 کے ممتاز علی کھوسو ڈی جی کسٹمز اکیڈمی تعینات ہوئے ہیں ممتاز کھوسو پہلے ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی تھے گریڈ 20 کے محمد اسماعیل ڈائریکٹر کسٹمز آٹومیشن تعینات ہوئے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکشن کے مطابق اظہر حسین مرچنٹ کلیکٹر کسٹمز انفورسمینٹ گڈانی تعینات کئے گئے ہیں گریڈ 20 کے دیگر افسران میں نوید الہی اور یاسر مرتضی شامل ہیں ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے احسن رضا چوہدری کمشنر فیصل آباد تعینات ہوگئے ہیں۔