Express News:
2025-03-10@18:02:06 GMT

ویمنز انڈر-19 ٹی20 ورلڈکپ بھارت کے نام

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

بھارت نے انڈر-19 ویمن ٹی20 ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر-19 ورلڈکپ اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی تھی اور ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 2ہزار 910ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 858روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 345روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ 

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 3388روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 2904روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
  • ورکنگ ویمنز انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان: خواتین کو مرکزی دھارے میں لا کر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، وزیراعظم
  • وفاقی کابینہ میں توسیع: ’وفاقی حکومت عدم توازن کا شکار ہوگئی ہے‘
  • ایبٹ آباد ؛ ڈولی لفٹ سے گر کر لڑکی جاں بحق
  • سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی
  • سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
  • بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی “مشرقی” رنگ میں ڈھال دیا
  • بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی مشرقی رنگ میں ڈھال دیا
  • محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ ماہ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے
  • یمن اور افریقا میں پناہ گزینوں کی چار کشتیاں ڈوب گئیں، 2 افراد ہلاک، 180 سے زائد لاپتہ