اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
 

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی 2 ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے پیشگوئی کردی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے، عبرانی میڈیا

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا سب سے بڑا کارڈ ٹرمپ ہے اور ٹرمپ سے انعام کے طور پر جو ملنے والا ہے وہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہے جو عملی جامہ پہنانے کے قریب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تقریباً طے ہو چکا ہے۔ صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے موقع اہم ترین پیشرفت سامنے آسکتی ہے۔ نیتن یاہو آج اتوار کو واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں جنہیں ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔ معاریو اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ نیتن یاہو ٹرمپ کے دوسرے دور میں وائٹ ہاؤس میں مدعو کیے جانے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا سب سے بڑا کارڈ ٹرمپ ہے اور ٹرمپ سے انعام کے طور پر جو ملنے والا ہے وہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہے جو عملی جامہ پہنانے کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسی لیے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور قریبی دوست اسٹیوٹ کوف نے اپنے دورے کا آغاز یروشلم سے نہیں ریاض سے کیا تھا۔ لہٰذا یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔ اسرائیل کے اعلیٰ حکام کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ تقریباً حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا میں پاکستانی قیدیوں کی تفصیلِ جرم اور تعداد سامنے آگئی
  • ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
  • سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے، عبرانی میڈیا
  • پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا
  • جنگ بندی معاہدہ: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
  • اسرائیل نے مزید 183 فلسیطنیوں کو رہا کر دیا
  • قیدیوں کے تبادلے کا چوتھا مرحلہ مکمل: 3 اسرائیلیوں کے بدلے 183 فلسطینی رہا
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا
  • کرم امن معاہدہ جرگہ ختم، معاہدے پر عمل درآمد کا اعلان،عمائدین حکومت سے تعاون کریں گے