Express News:
2025-02-02@12:51:33 GMT

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

لاہور:

پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی جو کہ ’’رابطہ‘‘ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونے والے ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے، ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فی صد رقم واپس لے سکیں گے جبکہ ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فی صد رقم واپس کی جائے گی اور روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فی صد رقم واپس کی جائے گی۔

ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فی صد ریفنڈ دیا جائے گا جبکہ اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف ان ہی کاؤنٹرز پر ہوگی۔ ریفنڈ لینے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروانا ہوگی، جس پر انھیں کینسلیشن سلپ اور رقم دی جائے گی جبکہ آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے ممکن ہوگا، جس سے ادائیگی کی گئی ہوگی۔

آن لائن ٹکٹوں کے لیے بھی وہی ریفنڈ پالیسی ہوگی جو پی او ایس کے لیے مقرر ہے۔

آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔ اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو آن لائن ریفنڈ 50 فیصد ملے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرین کی روانگی ریفنڈ پالیسی رقم واپس جائے گی آن لائن کے لیے

پڑھیں:

شالیمار ٹرین حادثے کی  ابتدائی رپورٹ جاری

سٹی42: شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے ٹرین کو اوور سپیڈ کیا تھا، جس کے باعث ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق ٹرین کی سپیڈ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیے تھی لیکن ڈرائیور نے اس سے زیادہ رفتار رکھی جس کی وجہ سے کوچز ڈی ریل ہوئیں۔ تحقیقات کے مطابق اگر ڈرائیور بروقت بریک لگاتا تو حادثہ کم نقصان دہ ہوتا۔

 لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک بوگی کے اُترنے کے بعد ڈرائیور کو حادثے کا علم نہیں ہوا اور وہ ایک کلومیٹر تک ٹرین چلاتا رہا، جس سے مزید نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں ٹریک کے سلیپرز کو بھی بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔

اُ ن کا مزید کہنا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
 
 
 
 


 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کالا پل کے پاس ایک شخص ریلوے لائن عبور کر رہا ہے
  • شالیمار ایکسپریس ٹرین حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • شالیمار ٹرین حادثے کی  ابتدائی رپورٹ جاری
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کو شاہدرہ پل پر حادثہ
  • ریلوے ٹکٹوں کی واپسی پر 100 فیصد تک رقم حاصل کی جاسکے گی
  • شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی، چمپئنز ٹرافی کی قیمتوں میں اضافہ
  • پاکستان ریلویز نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی متعارف کرادی