کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اس بار تیاری کیساتھ اسلام آباد جائیں گے: جنید اکبر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صد ر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں امید نہیں تھی ہم پر اسلام آباد میں گولیاں چلائی جائیں گی، کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم ڈر جائیں گے، اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، عمران خان نے حکم دیا تو انہیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں پی ٹی آئی کا ورکر قید ہوگا تو ورکرز اس تھانے کی حدود میں پہنچیں گے، تمام ورکر اس تھانے کے باہر دھرنا دیں گے،میں وہی بات کرتا ہو جو کر سکوں،میں اس طرح کے ڈرامے مزید برداشت نہیں کروں گا۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے پارٹی ، اداروں یا حکومت کے ساتھ تصادم ہو، پارٹی ہدایات کے مطابق رابطے ہورہے تھے، ہم درمیانہ راستہ نکالنا چاہتے ہیں تاکہ ایک پرامن حل کی طرف جائیں، 8 فروری کو صوابی میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور حکومت پر اور میں پارٹی سیاست پر فوکس کروں گا،پارٹی میں اب جزاء اور سزا کا نظام لاؤں گا،میں کسی وزارت کی دوڑ میں نہیں ہوں، جو گراؤنڈ میں کام کرے گا وہ آگےآئے گا، حکومت میں تبدیلیاں وزیراعلی کا منڈیٹ ہے میرا کوئی عمل دخل نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد جائیں گے غلط فہمی میں نہ رہے جنید اکبر

پڑھیں:

ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید

سوات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن مرحلے کی تیاری جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے سے تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے مومینٹم بن رہا ہے، کل پنجاب سندھ اور خیبرپختونخواہ میں عمران خان کی رہائی اور رجیم چینج آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، آپ سب سے گزارش ہے پارٹی تنظیم کی طرف سے جو شیڈول جاری ہوتا ہے اس میں بھرپور شرکت کریں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ صوبائی صدور سے رابطہ کرکے تیاری کے لئے مزید ایونٹس بھی آرگنائزر کریں، اس کے ساتھ تعلیمی اداروں، بازاروں ،ویلیج کونسلز کے جرگوں میں تحریک کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے ٹیمیں بنانے سے لے کر قافلوں کی روانگی تک کی تمام چیزیں فائنل کرنے پر کام جاری رکھیں، فرنٹ سے لیڈ کرنے والے نوجوان جو قافلوں کے لیے رستے کلئیر کرتے ہیں وہ خاص طور پر اپنی ٹیموں کو موبالائز کرتے رہیں۔

(جاری ہے)

مراد سعید کہتے ہیں کہ گزشتہ تین دن سے عسکری ذرائع ٹی وی پر بریکنگ نیوز کی شکل میں اپنی معصوم خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ پارٹی چیرمین اور پارٹی نے اس پرامن تحریک کی تیاریوں اور سوشل میڈیا سے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، لگے رہو، فرق محسوس ہو رہا ہے؟ بتایا تھا ناں فرق تو محسوس ہوگا، ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی پارٹی کی طرف سے تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، دہشت گرد تو ہم ہیں نہیں پرُامن انداز میں آئین کی بحالی اور لیڈر کی رہائی کی تحریک چلا رہے ہیں لہذا پاور پلے میں ہر وہ آپشن استعمال ہوگا جو پرامن تحریکوں میں استعمال ہوسکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ نے مینڈیٹ چرایا، لیڈر کو ناحق جیل میں رکھا، خونی ملٹری ترمیم کرکے عدلیہ کو یرغمال بنایا، آخری آپشن عوامی احتجاج تھا لیکن سامنے سے گولیاں ماریں، ہماری طاقت عوام ہے، آئین ہمارا ہتھیار بھی ہے اور دفاع بھی ہے، ہم اپنی اس طاقت کے ساتھ لڑیں گے، ہماری جنگ آئین کی بحالی اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہے، یہ تیاری جاری رہے گی، آپ سے تفصیلی بات پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی طرف سے جب لائحہ عمل دیا جائے گا یا کال دی جائے گی اس وقت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • جنید اکبر کا گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ
  • گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان گھروں پر بیٹھ جائیں، صدر پی ٹی آئی کے پی
  • عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر
  • جوڈیشری کوئی شاہی دربار نہیں، اگر کیسز نہیں سن سکتے تو گھر جائیں، اعظم نذیر تارڑ
  • کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج
  • ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں جلد معاملات طے پا جائیں گے، سلمان اکرم راجہ
  • ابھی تو تیاری چل رہی ہے، سنگل ڈبل لے رہے ہیں، جیسے ہی تاریخ آئے گی تو پاور پلے لیا جائے گا، مراد سعید
  • سکندر کی ناکامی کے بعد سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کیساتھ واپسی کی تیاری ؟
  • بانی پی ٹی آئی اداروں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جنید اکبر