Daily Sub News:
2025-02-02@13:00:12 GMT

آئی ایل ٹی 20، گلف جائنٹس پلے آف کی دوڑ میں موجود

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

آئی ایل ٹی 20، گلف جائنٹس پلے آف کی دوڑ میں موجود

آئی ایل ٹی 20، گلف جائنٹس پلے آف کی دوڑ میں موجود WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

ابوظہبی :ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے میچ میں گلف جائنٹس نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا اس جیت سے گلف جائنٹس تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور پلے آف کے امکانات روشن ہوگئے۔ ایم آئی امارات اور ڈیزرٹ وائپرز پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔مقابلے میں زندہ رہنے کے لئے ایک جیت کی ضرورت تھی گلف جائنٹس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نائٹ رائیڈرز کو 123 رنز تک محدود کردیا ۔

جواب میں انہوں نے گرہارڈ ایراسمس اور ٹام کرن کے درمیان 70 رنز کی شاندار شراکت اور شمرون ہیٹمائر کی عمدہ اننگز کی بدولت فتح حاصل کی۔جائنٹس نے پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے ۔ ولی اور سنیل نارائن کی محتاط باؤلنگ کی بدولت جائنٹس کی بیٹنگ متاثر ہوئی اور وہ نصف اوورز 2 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز ہی بنا سکی۔11 ویں اوور کرن نے آندرے رسل کو چوکا، ایک چھکا اور پھر چوکا لگا کر 17 رنز بنائے۔ اس شاندار اوور نے جائنٹس کو وہ حوصلہ دیا جس کی انہیں ضرورت تھی انہوں نے ٹیرنس ہندس کے 13 ویں اوور میں مزید 12 رنز حاصل کئے جائنٹس کا اس وقت اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز تھا۔ ہیٹمائر نے اپنی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابرار احمد کو مڈوکٹ پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ووننگ ہٹ لگاکر گلف جائنٹس کو 7 وکٹوں سے فتح دلادی ۔اس سے قبل ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے ابتدائی تین اوورز کے اندر ہی اپنے دونوں اوپنرز کائل میئرز اور اینڈریز گوس کو کھو دیا تھا۔

ان میں سے ہر ایک نے ایک رن بنایا اور نائٹ رائیڈرز کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 4 رنز تھا روسٹن چیز نے پاور پلے کے اختتام پر چند چوکے لگا کر ٹیم کو 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز پر پہنچایا۔وہ بلیسنگ مزاربانی کے فوری بعد 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ولی میدان میں اتر گئے۔ انگلش بلے باز نے جو کلارک کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لئے 29 رنز کی شراکت قائم کی12 اوورز میں کلارک آوٹ ہوئے اس وقت اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز تھا۔ نائٹ رائیڈرز نے اپنے بیٹنگ آرڈر میں کافی تبدیلیاں کیں اور رسل اگلے نمبر پر آئے۔ ان کی آمد نے ٹیم کو فائدہ ہوا ۔ اس دوران ولی نے 2 چوکے اور 2 چھکے مارے۔ 15 ویں اوور کے اختتام پر نائٹ رائیڈرز کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تھا اور تیز کھیلنے کی ضرورت تھی ۔ ولی نے ذمہ داری نبھائی اور مارک اڈیئر کو چھکا مارا۔ 29 گیندوں پر 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ رواں سیزن میں نائٹ رائیڈرز کے بہترین بلے بازوں میں شامل یواے ای کے کھلاڑی علی شان شرفو کو ڈیتھ اوورز میں ذمہ داری ملی۔ انہوں نے باؤنڈری لگا کر رنز میں اضافہ کیا نائٹ رائیڈرز آخری 4 اوورز میں صرف 3 چوکے لگا کر اسکور کو 123 رنز تک پہنچاسکے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گلف جائنٹس پلے ا ف

پڑھیں:

 جی ایچ کیو حملہ کیس: نقصان کی رپورٹ اور ڈیجیٹل شواہد عدالت میں پیش

راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس سے متعلق تصاویر اور پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت ہوئی، جس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

کیس کے دوران مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل تھے۔ گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملے کی تصاویر عدالت میں پیش کیں، جبکہ گواہ اویس شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تخمینی رپورٹ پیش کی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جی ایچ کیو گیٹ پر ہونے والی توڑ پھوڑ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ، جی ایچ کیو حملہ کیس کے شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بیز بھی عدالت میں جمع کرائی گئیں، جس پر عدالت نے کہا کہ دفاعی وکلا یو ایس بی کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

عدالت نے اضافی رپورٹس ملزمان کو فراہم نہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز کو طلب کیا۔ ان اضافی رپورٹس میں ایف آئی اے، پیمرا، انٹرنل سکیورٹی اور پی آئی ڈی کی رپورٹس شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے اضافی رپورٹس وکلا صفائی کو فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی، بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کو درج 31 مقدمات میں عبوری ضمانت 8 فروری تک بڑھا دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی، اور جج امجد علی شاہ نے ہدایت کی کہ 8 فروری سے قبل بشریٰ بی بی کو 31 مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے اور اس دن انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی 20 میں پورن کی شاندار سنچری کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے گلف جائنٹس کو ہرادیا
  •  جی ایچ کیو حملہ کیس: نقصان کی رپورٹ اور ڈیجیٹل شواہد عدالت میں پیش
  • دبئی میں اڈانی اسپورٹس لائن کے لٹل جائنٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • آئی ایل ٹی 20 میں شارجہ واریئرز پلے آف پوزیشن کے قریب پہنچ گئی
  • آئی ایل ٹی 20 میں شارجہ واریئرز پلے آف پوزیشن کے قریب پہنچ گئی
  • دبئی میں اڈانی اسپورٹس لائن کے ’’لٹل جائنٹس‘‘ ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • عثمان خواجہ کاسری لنکا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور
  • ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 5وکٹوں سے ہرادیا
  • آئی ایل ٹی میں ڈیزرٹ وائپرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض