اسلام آباد: جنوری میں کتنے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد پولیس نے جنوری میں گرفتار کیے گئے جرائم پیشہ افراد کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
پولیس کے مطابق جنوری میں 2 ہزار637 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان ملزمان سے 24 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے کیپیٹل پولیس نے 2024ء میں 24ہزار سے زائد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیاپولیس نے بتایا کہ جنوری میں سنگین جرائم میں ملوث 99 گینگز کے 228 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 205 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں 334 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔
پولیس نے بتایا کہ جنوری میں 371 اشتہاری، مفرور اور عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس حوالے سے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گرفتار کیا گیا کو گرفتار کیا اسلام ا باد جرائم پیشہ پولیس نے
پڑھیں:
سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے والے کیس میں گرفتار کیے گئے شخص کو رہا کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار ڈالیں گے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے۔
بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا لیکن اس مبینہ ملزم کو ذہنی صحت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔
گرفتار اور پھر بعد میں رہا کیے گئے شخص کی عمر 26 سال ہے جو کہ مبینہ طور پر ذہنی مسائل کا شکار ہے۔
ملزم گجرات میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، جس کو اگلے 2 سے 3 دنوں کے اندر دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
Post Views: 3