جشن بہار 2025 کے دوران چین میں فلموں کے باکس آفس کا نیا ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں 2025 جشن بہار (28 جنوری سے 4 فروری) کے دوران فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (پری سیل سمیت) 6.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی ہے،

جو ایک نیا ریکارڈ ہے! اس کے علاوہ، 2025 میں چین کی فلم مارکیٹ کی مجموعی باکس آفس آمدنی شمالی امریکہ کے باکس آفس سے بھی بڑھ چکی ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: باکس ا فس

پڑھیں:

جنوری میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جنوری کے دوران 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر پھر بھی جنوری میں محصولات کا ٹارگٹ 956 ارب روپے حاصل نہ ہو سکا اور 84 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 468 ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔

پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677 ارب روپے تھا، شرحِ سود میں 10 فیصد اور پچھلے سال کی نسبت افراط زر میں 22 فیصد کمی کے باوجود محصولات میں 29 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جنوری کے مہینہ میں انکم ٹیکس محصولات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، جنوری کے مہینہ میں سیلز ٹیکس محصولات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنوری میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 34 فیصد اور کسٹم ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں جمع شدہ محصولات تیسری سہ ماہی کے مجموعی محصولات کے ہدف کا ایک تہائی ہیں۔

ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس حکام اس سہ ماہی کے تفویض کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اس سال پہلی دفعہ کسٹمز ڈیوٹیز کی وصولی میں نمایاں اضافہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور نمو کا آئینہ دار ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے ٹیکس محصولات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، معاشی چیلنجز کے باوجود محصولات کی وصولی میں 26 فیصد مجموعی اضافہ خوش آئند ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6794 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6964 ارب روپے کے محصولات کا ہدف تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ یخ بستہ ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا، اگلے چند روز میں راتیں خنک رہنے کا امکان
  • جنوری میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع
  • بلیک باکس سے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں کیسے مدد ملتی ہے؟
  • KGF، RRR، باہوبلی کی کامیابی نے بالی وڈ کا نظریہ بدل دیا، ریجینا کاسندرا 
  • نصیرالدین شاہ کی بالی وڈ میں ’زہریلی مردانگی‘ پر شدید تنقید
  • امریکہ: طیارے کا بلیک باکس مل گیا، دریائے پوٹومک میں ریکوری آپریشن
  • امریکا طیارہ حادثہ: تحقیقات میں اہم پیشرفت، بلیک باکس مل گیا
  • امریکہ: متاثرہ طیارے کا بلیک باکس مل گیا، دریائے پوٹومک میں ریکوری آپریشن جاری
  • ’ماہی وے سانوں بھل نہ جاویں‘ ماسٹر عبداللہ کی دُھنیں بھُلائے نہیں بھُولتیں