متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیل کی پیداواری ممالک کی تنظیم سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور پیداوار بڑھانے کی اپیل کسی کام نہ آئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے فی لیٹر کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
متحدہ عرب امارات میں اب پیٹرول 2.74 درہم فی لٹر (208 روپے) میں ملے گا جو گزشتہ ماہ 2.
اسی طرح ڈیزل کی قیمت 2.68 فی لٹر کو بڑھا کر اب 2.82 درہم (214 روپے 18 پیسے) مقرر کردی گئی۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتوں کو عالمی قیمتوں سے 2015 سے ہم آہنگ کرنا شروع کیا گیا تھا۔
رواں برس کے آغاز پر ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔
دبئی میں ٹول ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا ہے، صبح 6 سے 10 بجے تک اور شام 4 سے 8 بجے تک ٹول فیس 6 درہم (تقریباً 456 پاکستانی روپے) وصول کی جائے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کی قیمتوں میں
پڑھیں:
عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5ڈالر کے اضافے سے 2797ڈالر کی بلند سطح پر آگئی جس کے ساتھ ہی ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔
مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 292200روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 343روپے بڑھ کر 250514روپے کی بلند سطح پر آگئی۔