امریکی طیارہ حادثہ میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ دنوں ہونے والے خوفناک طیارہ حادثے میں جاں بحق پاکستانی خاتون کی لاش مل گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں گزشتہ دنوں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے فضا میں ٹکرانے کے حادثے میں تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا تھا۔اس افسوسناک حادثے میں پاکستانی خاتون اسریٰ حسین بھی جاں بحق ہوئی تھیں، جن کی لاش مل گئی ہے اور اس کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسریٰ حسین کو آج (اتوار) کو انڈیانا پولس میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اسریٰ حسین اپنے کام کے سلسلے میں کنساس گئی ہوئی تھیں، اور واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حادثے میں ان کی موت واقع ہوئی۔واضح رہے کہ 26 سالہ سالہ اسریٰ حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا۔ وہ امریکی پاکستانی حامد رضا کی اہلیہ تھیں۔انہوں نے 2020 میں انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ میں گریجویشن کی تھی اور بعد ازاں کولمبیا یونیورسٹی سے اسی شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔بدنصیب طیارے کی سوار متوفی خاتون نے موت سے قبل آخری ٹیکسٹ میسج اپنے شوہر کو کیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں، ترجمان حکومتِ سندھ
ایک بیان میں ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے، ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا ہے، 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان سمعتا افضال نے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے پر پہلے بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، اب بھی ہوئی ہیں۔ ترجمان حکومتِ سندھ اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سمعتا افضال نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 250 کے قریب ہیوی ٹریفک وہیکلز کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔ سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ قانون اپنی جگہ موجود ہے، ہمیں اس پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔