حکومت کا مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔
پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی نیپرا کو جمع کروا دی ہے۔
منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گا۔ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔
کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔