دھند کے باعث تیز رفتار کار حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
حافظ آباد میں دھند کے باعث تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی قصبہ جلالپور میں دھند اور تیز رفتاری کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، گوجرانولہ سے روالپنڈی جانے والی کار دھند کے باعث جلال پور بھٹیاں میں مراد اصغر چوک سے ٹکرا گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منقتل کیا گیا جہاں مزید 2 افراد جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی افراد کو ریسکیو 1122نے ٹراما سینٹر منتقل کیا اور لاشوں کو آر ایچ سی جلال پور بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں اللہ دتہ کی شناخت ہو چکی جو چینیوٹ کا رہائشی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں عرفان رشید کاشف اور قاسم شامل ہیں، حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جلال پور بھٹیاں کے تمام چوک غلط ڈیزائن کئے گئے ہیں جن پر آئے روز حادثات معمول ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
-----فائل فوٹوسرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔
انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔