کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بلوچستان میں کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی 7، زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی اضلاع میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، کھلے مقامات پر کھڑا پانی جم گیا ہے، شدید سردی سے صبح اور رات کے اوقات میں معمولات زندگی متاثر، اور سڑکوں، بازاروں میں رش معمول سے کم رہنے لگا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی شمالی اضلاع میں موسم شدید رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیش تر اضلاع می موسم سرد اور خشک رہے گا۔واضح رہے کہ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک ہے، تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں اور دھوپ بھی نکلی ہوئی ہے۔ ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، اور بالائی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی ہیش گوئی کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
—فائل فوٹوکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔