کراچی: طالبات سے 9 لاکھ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے چوہے مار دوا پی لی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبات سے لاکھوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم نے زہر پی لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال میں زیرِ علاج ہے، ملزم اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔
کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرارکراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔
ملزم جوہرآباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا ہے، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو اس نے چوہے مار دوا پی لی تھی۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم طالبات سے 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لیکر فرار ہوا تھا، ملزم کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد بیان لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد
کراچی:ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سید نوازش رضا کے نام سے ہوئی جو ٹریول ایجنسی کے کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم کو نمائش چورنگی میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے 1950 امریکی ڈالر، 12130 سعودی ریال، 900 آسٹریلین ڈالر، 800 کینیڈین ڈالر اور 5 لاکھ 83 ہزار عراقی دینار برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 6 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے۔ ملزم کے زیر استعمال 32 ہزار امریکی ڈالر کا اکاؤنٹ بھی فریز کر دیا گیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر ریکارڈ بھی برآمد کیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا، جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔