جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا سخت ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لے لیا اور ملازم کو حراست میں لیا گیا۔
جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ملازم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے اور محکمانہ انکوائری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور، اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 12 گھنٹوں کے اندر انکوائری مکمل کرے۔
شیر کے پنجرے سے باہر آنے پر تعینات عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرے میں منتقل کیا، ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق شیر کو بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے انجکشن بھی لگایا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے بروقت کارروائی کرنے اور شیر کو بحفاظت واپس منتقل کرنے پر ٹیم کو سراہا ہے، ترجمان نے کہا کہ محکمہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف پنجاب محکمہ وائلڈ لائف
پڑھیں:
ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا کوریئر کمپنی کا ملازم گرفتار
لاہور:نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نجی کوریئر کمپنی میں ملازم تھا اور کوریئر کیش جمع ہونے پر پیسوں کی لالچ میں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔
ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران زیادہ دیر سچ نہ چھپا سکا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی پر لیل گاؤں کے قریب درخت کے پاس چھپائی گئی 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹی 15 کالز کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔