کنسرٹ کے دوران اُدت نارائن کی خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف گلوکار اْدت نارائن حال ہی میں ایک نئے تنازعے میں گھر گئے ہیں۔
ایک حالیہ کنسرٹ میں خاتون مداح کے ساتھ ان کی قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ویڈیو میں اُدت نارائن کو ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے خاتون مداح کے ہونٹوں پر بھی بوسہ لیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور لوگ مختلف قسم کا ردِعمل دے رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Trolls Official (@trolls_official)
کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک شادی شدہ اور بالغ مرد ہونے کے ناتے اُدت نارائن کو اس طرح کا رویہ نہیں دکھانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی شادی شدہ زندگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔
دوسری جانب، اُدت نارائن کا کہنا ہے کہ یہ سب محض مداحوں سے محبت کا اظہار تھا اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مداحوں کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایسا کیا اور انہیں اس پر افسوس نہیں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی
فوٹو: سوشل میڈیانوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون واپس اپنے ملک جانے پر آمادہ ہوگئی۔
جیو نیوز نے خاتون اونیجا کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا، جس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ میرے پاس اس وقت پیسوں کی کمی ہے، میں اپنے ملک میں واپس جانے کو تیار ہوں، مجھے نیو یارک واپسی کا ٹکٹ دیا جائے۔
اس سے قبل امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد اسے فلاحی ادارے میں رکھا گیا ہے۔
امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کر دیا۔
سماجی رہنما رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں، ان کی طبیعت آرام نہ کرنے کے باعث خراب ہے، خاتون کے رہنے کا انتظام کیا ہے، خاتون میری بہن ہیں، جب تک چاہیں یہاں رہ سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون 19 سالہ نوجوان سے شادی کی خواہش لیے گزشتہ برس 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکا واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔
امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی آن لائن ہو چکی ہے، پیسوں کےلیے شادی نہیں کی، میرے پاس پیسہ ہے۔