پنجاب، گھروں میں شیر اور چیتے رکھنے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں، جس کے تحت گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس حوالے سے ترمیم شدہ وائلڈ لائف قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
چین کا WTO میں امریکا کی شکایت درج کرانے کا اعلان
ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کو گھروں میں رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خطرناک جانوروں کو بغیر لائسنس رکھنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی، مزید برآں، محفوظ اور معیاری ہاؤسنگ کے لیے نئے معیارات متعارف کرائے گئے ہیں، تاکہ جنگلی حیات کا بہتر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ وائلڈ لائف نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی، اور غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف رکھنے پر
پڑھیں:
روزہ نہ رکھنے والے محمد شامی کے دفاع میں جاوید اختر اٹھ کھڑے ہوئے
ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت کرتے ہوئے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
محمد شامی پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران پانی پینے اور روزہ نہ رکھنے کے سبب مذہبی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کیے گئے تھے۔
جاوید اختر نے اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی.
جاوید اختر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’شامی صاحب، ان قدامت پسند متعصب لوگوں کی بالکل پرواہ نہ کریں، جنہیں اس بات سے مسئلہ ہے کہ آپ دبئی کے تپتے میدان میں دوپہر کے وقت پانی پی رہے تھے، یہ ان کا ذاتی معاملہ نہیں ہے۔ آپ بھارتی ٹیم کا ایک عظیم حصہ ہیں جو ہمیں سب کو فخر محسوس کرا رہی ہے۔ میری نیک تمنائیں آپ اور پوری ٹیم کے ساتھ ہیں۔‘
محمد شامی پر روزہ نہ رکھنے کی وجہ سے آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر نے انہیں مذہبی قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم جاوید اختر سمیت کئی دیگر شخصیات نے ان کی حمایت کی ہے۔
شامی کے قریبی رشتہ دار، ڈاکٹر ممتاز نے بھی کہا کہ پاکستان کے کئی کرکٹرز کھیل کے دوران روزہ نہیں رکھتے، اس لیے شامی کے خلاف تنقید کرنا غلط ہے۔
ایم سی اے کے چیف روہت پوار نے بھی شامی کی حمایت میں بیان دیا، اور کہا کہ وہ اس تنازعے سے متاثر نہ ہوں اور 9 مارچ کے میچ پر توجہ مرکوز رکھیں۔
یاد رہے کہ محمد شامی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 10 اوورز میں 48 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جو بھارت کی فتح میں اہم کردار ثابت ہوئی۔
مزیدپڑھیں:بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے تو فائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ برطانوی اخبار پھٹ پڑا