بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار آخرکار اپنی باکس آفس پر ناکامیوں کے سلسلے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے کیونکہ ان کی تازہ ترین فلم اسکائی فورس نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک آفیشل پوسٹر جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ اسکائی فورس نے ٹکٹ ونڈو پر اپنے دوسرے جمعہ کے اختتام تک 104.

3 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

گزشتہ 6 برسوں میں اکشے کی یہ 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم ہے۔

اس سے قبل ان کی فلم ‘گڈ نیوز’ جس میں کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی بھی شامل تھے، نے دسمبر 2019 میں ریلیز ہونے کے بعد 2020 میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کے بینچ مارک کو چھوا تھا۔

گڈ نیوز کے بعد ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی کوئی بھی فلم کبھی بھی سنچری مکمل نہ کر سکی۔

اس میں ان فلموں کی فہرست شامل نہیں ہے جن میں انہوں نے خصوصی اداکاری یعنی کیمیو کردار نبھایا۔

سنگھم اگین (2024): 247.85 کروڑ روپے، استری 2 (2024): 599.99 کروڑ روپے، اور OMG 2 (2023): 151.16 کروڑ وہ فلمیں ہیں جنہوں نے بینچ مارک پر 100 کروڑ روپے سے تجاوز کیا لیکن ان تینوں میں اکشے کو مرکزی کردار کے بجائے صرف ایک مختصر کردار میں دیکھا گیا تھا۔

اکشے کمار کی 2019 سے اب تک کی فلموں کی فہرست اور ان کا نیٹ باکس آفس کلیکشن کچھ اس طرح ہے:

گڈ نیوز (2019): 205.09 کروڑ روپے

بیل باٹم (2021): 33.31 کروڑ روپے

بچن پانڈے (2021): 51.04 کروڑ روپے

سمراٹ پرتھوی راج (2021): 68.25 کروڑ روپے

رکشا بندھن (2022): 48.63 کروڑ روپے

رام سیتو (2022): 74.7 کروڑ روپے

سیلفی (2023): 17.03 کروڑ روپے

مشن رانی گنج (2023): 34.17 کروڑ روپے

بڑے میاں چھوٹے میاں (2024): 65.96 کروڑ روپے

سرپھرا (2024): 24.85 کروڑ روپے

کھیل کھیل میں (2024): 39.29 کروڑ روپے

اس فہرست میں ان کی وہ فلمیں شامل نہیں ہیں جو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہوئیں مثلاً: لکشمی (2020)، سوریاونشی (2021) اور اترنگی رے (2021) وغیرہ۔

دریں اثنا اسکائی فورس کے پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم نے اپنے پہلے ہفتے باکس آفس پر 99.7 کروڑ روپے کا بزنس جمع کیا اور دوسرے جمعہ نے مجموعی کمائی میں 4.6 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔

اسکائی فورس نے ناقدین اور ناظتین دونوں کی جانب سے یکساں ردعمل حاصل کیا ہے۔

اس فلم کے ذریعے اداکار ویر پہاڑیا نے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے جو اسکواڈرن لیڈر ٹی وجیا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ فلم 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی، اور اس کے ہدایت کار ابھیشیک انیل کپور اور سندیپ کیولانی ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسکائی فورس اکشے کمار کروڑ روپے باکس آفس

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی جائے گی بلکہ ریلیف عوام تک پہنچانے کے بجائے حکومت اس  رقم سے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کرے گی۔

اس فیصلے کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 8 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور اب پیٹرول پر فی لیٹر 78 روپے 72 پیسے لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

حکومت نے گزشتہ سال پیٹرولیم لیوی سے 869 ارب روپے وصول کیے تھے جبکہ رواں سال  حکومت نے ایک ہزار 280 ارب روپے پیٹرولیم ریویو سے وصول کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ اب پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے حکومت نے لیوی میں مزید اضافہ کیا ہے کہ جس سے اب مزید رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت پیٹرولیم لیوی سے ماہانہ 100 ارب روپے وصول کرتی ہے جو تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے یومیہ بنتا ہے۔ اگر حکومت 5 ماہ تک پیٹرولیم لیوی سے وصول ہونے والے تمام 500 ارب بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص کرے تو 5 ماہ تک پٹرولیم لیوی کی تمام رقم اس مقصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے لیکن اگر حکومت پیٹرولیم لیوی میں کیے جانے والا حالیہ اضافہ 8 روپے 72 پیسے ہی صرف بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص کرے گی تو اس کے لیے حکومت کو منصوبے مکمل کرنے کے لیے کئی سال بھی لگ سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام سے وصول ہونے والے 500 ارب روپے سے بلوچستان کی مختلف 34 سڑکوں اور منصوبوں کی تعمیر کی جائے گی، اس میں ’مہلک سڑک‘ کے نام سے مشہور این 25 ہائی وے کی تعمیر نو کا 300 ارب روپے کا منصوبہ اب وفاقی حکومت کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا، اور کچھی کینال آبپاشی منصوبے کے فیز II کی تکمیل پر 70 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش،بھارتی ایئرلائنز کو ماہانہ 10 ارب 13 کروڑ روپے کا نقصان
  • کمپیٹیشن کمیشن: 8 بڑی پولٹری ہیچریوں کو کارٹل بنانے پر 15 کروڑ روپے جرمانہ
  • پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار پر مودی سرکار نے بھارتی جرنیل کی چھٹی کردی
  • وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں
  • اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ  
  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟
  • سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
  • سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان، صرف 395 امیدوار کامیاب
  • پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے، یومیہ کتنے کروڑ کا نقصان؟
  • کراچی: عزیز بھٹی پولیس کا طالب علم پر تشدد، رقم چھین لی، ڈکیت ظاہر کرنے کی دھمکی