غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے لوگوں کو ہم اچھی طرح پہچانتے ہیں، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد:
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھے ہوئے انہیں ہم اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز بلوچستان میں این آئی ایم کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پاکستان کے دشمنوں کے لیے واضح اور جاندار پیغام دیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ شکاری کے ساتھ شکار کرنے اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے میں مہارت رکھتے ہیں، ہم انہیں بھی اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی قابل فخر قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سے ان دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی، انشاء اللّٰہ!
مزید پڑھیں؛ نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، آرمی چیف
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اپنی مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے ہم یقینی طور پر ان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے اور ’’ان دشمنوں کو شکار‘‘ کریں گے چاہے یہ کہیں بھی چھپے ہوں۔
بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے آرمی چیف نے فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دشمنوں کو ا رمی چیف
پڑھیں:
ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ علی خورشیدی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں یہ بدترین خوف کا بت بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت نے ختم کیا ہے، الحمدللہ اب کراچی میں بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، اپنی پارٹی میں چیئرمین شپ کی لڑائی پر پریشانی کا شکار ہوکر پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین دہائیوں کے ظلم و ستم، قتل و غارتگری پر مبنی اندوہناک فلم کے بارے میں کراچی کے شہری بہت اچھی طرح جانتے ہیں، شہری یہ بھی جانتے ہیں کہ اس فلم کے ولن سے لے کر تمام گھناؤنے کرداروں کے چہرے کراچی والوں کو شناسا ہیں، کراچی کے شہری فیکٹریوں میں معصوم نوجوانوں کو زندہ جلانے والوں کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی خورشیدی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں یہ بدترین خوف کا بت بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت نے ختم کیا ہے، الحمدللہ اب کراچی میں بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے، کراچی کے غیور عوام نے بوری بند لاشوں اور دھونس دھمکی کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے، اب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، علی خورشیدی اپنی جماعت کے ماضی پر زرا لب کشائی کی ہمت کریں اور جناب کی دروغ گوئی سے ہم ترقیاتی کاموں کو نہیں روکیں گے، آپ چاہے کتنا بھی زور لگا لیں ہم شہریوں کے تمام مسائل حل کرکے دم لیں گے۔