Daily Mumtaz:
2025-02-02@10:07:39 GMT

سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ معطلی کے بعد بحال

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ معطلی کے بعد بحال

اداکارہ سوارا بھاسکر کا ایکس اکاؤنٹ ‘معطل’ اور ‘ہیک’ ہونے کے بعد دوبارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔

سوارا نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایک پوسٹ شیئر کی تاکہ اس اپڈیٹ کو شیئر کیا جا سکے۔ مزید برآں، انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس عمل کے دوران ان کے ساتھ تعاون کیا۔

خیال رہے کہ 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر اداکارہ نے جو پوسٹ کی تھی اسے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کا ایکس اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ایکس کے اس اقدام کو ‘مضحکہ خیز اور ناقابل برداشت’ قرار دیا اور انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس فیصلے پر نظرثانی اور اسے واپس لینے کی درخواست کی۔

بعدازاں ایک اور پوسٹ میں سوارا نے کچھ تصاویر بطور ثبوت پیش کرکے بتایا تھا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کسی مشکوک ای میل کے سبب بظاہر ہیک ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایک تفصیلی نوٹ میں اس مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد 30 جنوری کو اپنے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کر دیا تھا جس کے خلاف میں نے اپیل کی تھی، اس کے بعد میں نے اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنے اور اپنے X اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ پھر مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2 فیکٹر آتھینٹیکیشن بند کردی گئی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘اگلے دن 31 جنوری کو مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ کسی نامعلوم اکاؤنٹ نے میرے ہینڈل سے بھیجا گیا انویٹیشن قبول کر لیا ہے اور اب وہ پوسٹ کر سکتے ہیں، ڈی ایم بھیج سکتے ہیں اور فہرستیں اور گروپس بنا سکتے ہیں، حالانکہ میں نے کسی کو بھی ایسا کوئی انویٹیشن نہیں بھیجا’۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘بلیو ٹک تصدیق شدہ اکاؤنٹ ReallySwara اب بھی ایکس پر موجود ہے لیکن اب مجھے اس تک رسائی نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، ساتھ ہی اس انویٹیشن کے بارے میں اس گفتگو کے حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے اسکرین شاٹس بھی پوسٹ کیے’۔

تاہم کل رات گئے ایکس پر ایک پوسٹ کر کے اداکارہ نے اکاؤنٹ کی بحالی کا بتایا، انہوں نے کہا کہ ‘آخر کار ہم ایک پریشان کن شخص کی طرح واپس آ گئے ہیں، آپ سب کا شکریہ جنہوں نےایکس بھارت کی مدد کی’، مداحوں نے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا اور سوارا کو مبارکباد دی۔

سوارا بھاسکر ہمیشہ اپنے خیالات اور سیاسی موقف کے بارے میں کھل کر بولتی ہیں، اکثر ان کی وجہ سے ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فی الحال، وہ اپنی شادی اور زچگی کے بعد وقفے پر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا ایکس اکاؤنٹ اداکارہ نے انہوں نے کے بعد تھا کہ گیا ہے

پڑھیں:

شہبازگل کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ پرروک لیاگیا،امریکہ مداخلت کرے،شہزاداکبر

فرینکفرٹ:  جرمن حکام نے پاکستان کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کواٹلی جاتے ہوئے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پرروک لیا۔پاکستانی والی کےنام سے ایکس اکاؤنٹ کی طرف سے کی گئی پوسٹ کے مطابق  شہبازگل کوجرمن حکام نے حراست میں  لیاہے ،شہبازگل گزشتہ دوسال سے زائدعرصہ سے امریکہ میں مقیم ہیں ۔تاہم پی ٹی آئی آفیشل اکاونٹ پر  کہاگیا کہ شہبازگل کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر روک لیاگیا ہے،پی ٹی آئی آفیشل اکاونٹ پراس واقعہ کے تناظر میں حکومت پر تنقید بھی کی گئی جب کہ سابق مشیراحتساب مرزاشہزاداکبرکی طرف سے اپنے ایکس اکاونٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہاگیاکہ شہبازگل کی گرفتاری پریشان کن ہے، جرمنی کو پاکستان کی غیرقانونی حکومت کے جبری اقدامات میں فریق نہیں بنناچاہئے ،انہوں نے کہاکہ شہبازگل امریکہ کے رہائشی ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو مداخلت کرنی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر امشارحمان نےنازیباویڈیو زلیک پر بڑابیان جاری کردیا
  • ” ایکس“ کی بندش کیخلاف درخواست پر 6 فروری کو ہونے والی سماعت پھر منسوخ
  • ایکس میں پیمنٹ سروس کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ
  • ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی جی خان، جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • اب سبسکرپشن کی ضرورت نہیں‘‘، ایمیزون کی بڑی فلمیں مفت دیکھیں 
  • شہبازگل کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ پرروک لیاگیا،امریکہ مداخلت کرے،شہزاداکبر
  • فری اسپیچ کا فروغ ، ایلون مسک نوبل امن انعام کے لیے نامزد
  • ایلون مسک نوبیل امن انعام کے لیے نامزد