شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کے جسد خاکی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل ابو القمصان کے علاقے میں کچی زمینوں پر پھینک دی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ ایک دن پہلے 24 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے برآمد ہوئے تھے۔ سول ڈیفنس نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ اس کے عملے نے شمالی غزہ کی پٹی سے 37 شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں۔ سول ڈیفنس نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے اپنے بلڈوزروں سے شہداء کی لاشیں کمال عدوان اسپتال کے اردگرد بکھری قبروں سے نکال کر شہید اسماعیل ابو القمصان کے علاقے میں کچی زمینوں پر پھینک دی تھیں۔ انہوں نے بیت لاہیا پروجیکٹ قبرستان میں ان لاشوں کی تدفین کی تصدیق کی۔انیس جنوری کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے سول ڈیفنس کی ٹیمیں ان علاقوں میں شہداء کی لاشیں نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں جو اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے تھے۔ ضروری آلات کی کمی کے باعث سینکڑوں لاشوں کی منتقلی اب بھی ناممکن ہے۔
دوسری جانب ایک روز قبل ہی فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 27 شہداء کے جسد خاکی اور 8 زخمیوں کی ہسپتالوں میں آمد کا اعلان کیا تھا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ شہداء میں 24 کے جسد خاکی ملبے کے نیچے سے نکالا گیا ہے۔ ایک نیا فلسطینی اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا جب کہ دو زخمی دم توڑ گئے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شہداء کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔ ایمبولینس اور سول دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 47,487 ہوگئی ہے۔ امریکی حمایت سے غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے موجودہ ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہداء کی لاشیں کے جسد خاکی غزہ کی پٹی
پڑھیں:
بلوچستان سے کراچی کروڑوں مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بلوچستان سے کراچی کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ڈیوائسز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی موچکو پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کے دوران اسمگلنگ کے لئے تیار کی گئی ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ 618 قیمتی موبائل فونز برآمد، گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40 عدد ڈیوائسز بھی برآمد کرلی۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ برآمد موبائلوں اور ڈیوائسز کی قیمت 50 ملین روپے سے زائد ہے، 2 ملزم گرفتار کرلئے ہیں۔