اسلام آباد پولیس نے جنوری کے مہینے میں 2 ہزار 637 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور جنوری کے مہینے میں 2 ہزار637 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس ک جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے ملزمان سے 24کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق جنوری کے دوران سنگین جرائم، ڈکیتی، سرقہ بالجبر میں ملوث 99 گینگز کے 228 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قاتل کو گرفتار کرلیا
جنوری کے دوران منشیات فروخت کرنے والے 205 منشیات فروش گرفتار، منشیات فروشوں کے قبضے سے 27کلوگرام چرس، 72 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 11 کلوگرام آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں 334 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن کے قبضے سے50 رائفلز، 05 کاربین، 540 پستول اور33 خنجر برآمد کیے گئے۔
اسلام آباد پولیس نے اشتہاری مجرموں، عدالتی مفروروں اور عادی مجرمان کیخلاف بلاتفریق کارروئیاں عمل میں لاتے ہوئے 371مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
arrest crime gang Islamabad Police اسلام آباد پولیس جرائم کرائم گرفتاری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس گرفتاری اسلام ا باد پولیس جرائم پیشہ جنوری کے
پڑھیں:
13 سالہ لڑکی کا مہینوں تک ریپ کرنے والے 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد گرفتار
بھارت میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4 نابالغ نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سکم کے ضلع گیالشنگ میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مہینوں تک ریپ کرنے کے الزام میں 4 نوجوان لڑکوں سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے یہ کارروائی جمعہ کے روز چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے دائر شکایت کی بنیاد پر کی جب کہ لڑکی کے اسکول نے این جی او لڑکی کی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔
کلاس میں ہمیشہ بیمار اور مضمحل حالت میں رہنے والی لڑکی نے کونسلنگ کے دوران اپنے علاقے کی ایک خاتون کا نام لیا جو اسے گھریلو کاموں میں مدد کے لیے باقاعدگی سے بلاتی تھی، پولیس نے بتایا کہ خاتون نے بچی کو مبینہ طور پر اپنے کے شوہر جنسی فعل کرنے پر مجبور کیا۔
حکام نے بتایا کہ اس دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ 2 مزید مردوں کو بھی لایا گیا اور لڑکی کو مبینہ طور پر پیسوں کے عوض جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ لڑکی نے 4 لڑکوں کے نام بتائے جو گزشتہ ایک سال کے دوران مبینہ طور پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث رہے۔
لڑکی کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے خاتون، اس کے شوہر اور 2 مردوں کو گرفتار کر لیااور اس کے علاوہ 4 نابالغ لڑکوں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔
لڑکی اس وقت چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے پاس ہے اور اس کی کونسلنگ جاری ہے اور طبی علاج ہو رہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مختلف دفعات کے تحت معاملہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔