اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے جس کا وہ خود جائزہ لیں گے، کارکردگی رپورٹ بھجوانے کیلئے انہوں نے تمام وزارتوں کو ایک ہدایت نامہ ارسال کردیا ہے، جس میں شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی ہے، اس کے علاوہ ایک سال کے دوران دی جانے والی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

اس حوالے سے بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارتوں اور اداروں کی 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، پالیسی تبدیلی، ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ اور گورننس میں اضافے پر بریفنگ دی جائے، سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی وزارتیں اس کا جواب دیں گی، وفاقی حکومت اس سال 1 لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کردے گی، سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی اس سے متعلق پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے کر دیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے بعد ایک رکن پارلیمنٹ کے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے منتقل کردیئے گئے، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہوا لہٰذا وہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے وصول کریں گے، اسی طرح ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا کیوں کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہباز شریف نے

پڑھیں:

وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو فون کیا اور کہا کہ آپ سے بات کر کے خوشی ہوئی، انتخابات میں دوبارہ کامیابی پہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی عوام کا ان کی قیادت پہ اعتماد کا مظہر ہے، دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے باہمی تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید بہتری کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم وزارتوں  محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے
  • ایک سال پورا ہونے پر وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا سال مکمل، وزیر اعظم نے کارکردگی رپورٹ مانگ لی
  • وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے
  • وزیراعظم کی بیلاروس کے صدر کو انتخابات میں دوبارہ کامیابی پر مبارک باد
  • ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ، 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک پہنچ گئی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت(کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش)
  • پی آئی اے سے متعلق سابق وزیر کے متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری