جویریہ عباسی نے اپنے شوہر کو اداکاری کی اجازت کیوں نہ دی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر عدیل حیدر کو شوبز میں متعارف کرانے کے ارادے پر لب کشائی کردی۔
ڈراما ‘ ببن خالہ کی بیٹیاں’ ، ‘دہلیز’ ، ‘کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی’ ، ‘چاہتیں’ اور ‘دیا’ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جویریہ عباسی گزشتہ سال دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔تاہم ازدواجی زندگی کے ان سالوں میں اس جوڑے نے ایک بیٹی عنزیلہ عباسی کا خیرمقدم کیا۔
شوہر سے علیحدگی کے بعد جویریہ عباسی نے تنہا اپنی بیٹی کی پرورش کی اور سال 2023 میں تاشفین انصاری نامی شخص کیساتھ انہیں رخصت کردیا۔
بیٹی کا فرض ادا کرنے کے بعد جویریہ عباسی نے بھی تنہائی کو دور کرنے کیلئے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور پھر سال2024 میں پہلے منگنی کا اعلان کرنے کے بعد چند ماہ بعد نکاح کا بھی اعلان کرکے فینز کو دنگ کردیا۔
اب جویریہ عباسی اپنے نئے ہمسفر کیساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور انکے ساتھ خوبصورت لمحات سے بھی اپنے فینز کو محظوظ کرتی نظر آرہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ اداکار شہود علویٰ کی صاحبزادی اریجہ کی شادی میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے عرفانستان کو ایک مختصر انٹرویو دیا۔
صحافی کی جانب سے جوڑے سے سلام دعا کے بعد انکی پہلی ملاقات کا سوال کیا گیا بعد ازاں صحافی نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ کیا ہم جیجو ’عدیل حیدر’ کو شوبز میں دیکھ سکیں گے؟
View this post on InstagramA post shared by Irfanistan ???? (@irfanistan)
جسکے جواب میں جویریہ نے فوراً مسکراتے ہوئے کہا نہیں ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ان کا ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے’۔
اداکار کا کہنا ہے کہ،’ عدیل ایساکبھی نہیں کریں گے کیونکہ وہ صرف میرے ہیرو ہیں۔’
جویریہ عباسی کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کیلئے انکی جوڑی کی سلامتی کی دعائیں کرتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی انکی محبت کی تعریف کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جویریہ عباسی نے کے بعد
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Shanthi Priya (@shanthipriya333)
انہوں نے لکھا کہ سر منڈوا کر میں نے اپنے آپ کو ان حدود سے آزاد کیا، اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کوئی باغی نہیں لیکن دنیا کے طے کردہ خوبصورتی کے معیارات کو توڑنے کا ارداہ کیا۔
ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہےکچھ نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ نے تنقید کی۔