7 سالہ صارم سے زیادتی اور قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے قتل کے شبے میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفتیشی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مدرسےکا معلم، پلمبر، 3 چوکیدار اور 2 رہائشی شامل ہیں۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ تمام افرادکی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ صارم 7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا اور اس کی لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دہشتگردوں کیجانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے؛ شیری رحمان
سٹی 42 : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کےدرجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کچھ بھی کر لیں سکیورٹی فورسز اور بہادر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔
دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک