لاہور میں گاڑی سے 18سالہ نوجوان کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور میں ایک گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی سے لاش ملی۔پولیس نے بتایا کہ یہ لاش 18 سال کے نوجوان کی ہے جس کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹانک، مغوی ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا
ڈی آئی خان:خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایف سی کے مغوی تین اہلکاروں بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
خیبرپختوںخوا پولیس نے بتایا کہ ضلع ٹانک کے علاقے چنی مچن خیل سے تعلق رکھنے والے ایف سی بلوچستان کے تین سپاہی چنی مچن سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے سپاہیوں میں احسان، انعام اور فضل الرحیم شامل تھے جو پنک پہاڑی کی سیر کے لیے نکلے تھے لیکن گھروں کو واپس نہیں آئے جس پر ان کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
ایف سی اہلکاروں کی واپسی کے حوالے سے پولسی نے بتایا کہ علاقہ مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چنی مچن میں لاپتا ہونے والے تینوں ایف سی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس نے بازیابی کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں اور یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے اغوا میں کون ملوث تھا۔