معروف بالی وڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان 59 سال کی عمر میں بنگلورو کی ایک خاتون کے ساتھ سنجیدہ رشتہ قائم کر چکے ہیں، تاہم اس خاتون کے بارے میں ابھی تک آفیشلی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے طلاق کے بعد 2005 میں انہوں نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے شادی کی۔ تاہم، 2021 میں ان دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔

ان کی ذاتی زندگی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود، عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ سچی محبت پر یقین رکھتے ہیں اور رومانوی فلموں کے مداح ہیں۔

حال ہی میں، عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم “لویاپا” کے ٹریلر لانچ کے دوران خود کو رومانٹک شخصیت کے طور پر بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہت رومانٹک آدمی ہیں اور اپنی دونوں سابقہ بیویوں سے اس بارے میں پوچھا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کیارا اڈوانی نے فیشن کی دنیا میں مچایا دھوم، جدید اسٹائل سب کو حیران کر گیا

بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک بار پھر اپنی شاندار فیشن حس سے سب کی نظریں اپنی طرف کھینچ لیں۔ 

حال ہی میں کیارا کو ایک والینٹینو (Valentino) کے مہنگے ترین لباس میں دیکھا گیا، جس کی قیمت تقریباً 7 لاکھ روپے (8,106 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔

کیارا نے سفید کریپ کوچر (Crepe Couture) قیمتی ایمبرائیڈری والا ڈریس پہنا، جو اپنی خوبصورتی، نفاست اور جدیدیت کے باعث بےحد منفرد نظر آ رہا تھا۔ 

کیارا نے گولڈن جیولری، ایک منفرد ہینڈ بیگ، اور قدرتی نکھار والا میک اپ چُنا، جس نے ان کے انداز کو مزید پرکشش اور شاندار بنا دیا۔ ان کے ہلکے براؤن لپ اسٹک شیڈ، نرم شمر آئی میک اپ اور گھنگھریالے بالوں نے ان کے لک کو مکمل کر دیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

کیارا اڈوانی نے اپنی پُراعتماد شخصیت اور اسٹائل سے یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے،بالی ووڈ اداکارہ راشا تھاڈانی کا بڑا انکشاف
  • بالی ووڈ اداکارہ راشا تھاڈانی کا بڑا انکشاف، مجھے تھپڑ مارے جاتے تھے
  • سڑک پر عجیب حرکتیں کرنے والا ملنگ بڑا بالی ووڈ اداکار نکلا، شہری خوفزدہ
  • کراچی کے نوجوان نے امریکی خاتون کو کیوں ٹھکرایا؟ علی گل پیر نے وجہ بتادی
  • عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا، زندگی کی نئی شروعات کرنے کو تیار
  • عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے، بنگلور کی خاتون سے تعلق کی خبریں، گھر والوں سے ملاقات بھی کروادی
  • بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اپنی ناکامیوں کی وجہ بتا دی
  • بالی ووڈ کے معروف اداکار کی نئی تصویر نے سب کو حیران کردیا، پہچانیے یہ کون ہے؟
  • کیارا اڈوانی نے فیشن کی دنیا میں مچایا دھوم، جدید اسٹائل سب کو حیران کر گیا