ویٹ لینڈز (آب گاہیں)ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر پیغام میں کہنا تھا کہ ویٹ لینڈز ( آب گاہیں) ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے،اسکا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ویٹ لینڈز ہماری زمین کے پھیپھڑے کہلاتے ہیں اور آبی و جنگلی حیات کے مسکن ہیں، ویٹ لینڈز زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتے اور کاربن جذب کرتے ہیں، سیلاب بھی کنٹرول کرتے ہیں،پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار جامع کلائمیٹ پالیسی تشکیل دی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کلائیمٹ پالیسی کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کے تحفظ اور بحالی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے، ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی خزانوں کی نگرانی کے لیے واچ ٹاورز اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کی جاری ہیں، ویٹ لینڈ اور دیگر قدرتی مسکن پر تفریحی اور تحقیقی مقاصد کے لیے مخصوص سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماہی گیری کے نظام کو منظم کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر سزائیں دی جا رہی ہیں ، ایسے کسی بھی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی جو ویٹ لینڈ یا دیگر علاقوں کےقدرتی توازن کو نقصان پہنچا سکے،حکومت پنجاب عوام، ماہرین اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر قدرتی ماحول کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے:مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے،تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے،پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی مواقع کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،حال ہی میں مینارٹی کارڈ لانچ کیا ہے جس سے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو سہ ماہی مالی معاونت دی جا رہی ہے ،مندروں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی بحالی کی جارہی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے تہوار حکومتی سطح پر منائے جا رہے ہیں،اقلیتوں کے بجٹ کو خاطرخواہ حد تک بڑھایا گیا ہے،اقلیتوں تعلیمی و روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جارہا ہے،محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام کو عام کریں، ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں انتہا پسندی کی گنجائش نہ ہو