پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپرلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کوشکست دی ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے نویں راؤنڈ میں قازقستان کےباکر کوہرادیا ۔آدم عظیم کاتعلق کوٹلی آزاد کشمیرسے ہے اوراب تک کوئی مقابلہ نہیں ہارے۔    لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ کے ایک مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم کے بھائی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے مقابلہ جیت لیا۔حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راؤنڈز میں واضح شکست دی، انہوں نے 40-36 سے کامیابی حاصل کی، مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے کیریئر کا آغاز مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاک آرمی نے میدان مار لیا

 60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان آرمی نے میدان مار لیا۔ چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں نے 7 مقابلوں میں حصہ لیا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 7 طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی۔ پاکستان آرمی نے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے، پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر تمام 7 طلائی تمغے جیت کر ایک نئی تاریخ بھی رقم کی جبکہ پاکستان واپڈا کی ٹیم چیمپئن شپ میں 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر رہی ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • سیدنا امیر معاویہ ؓ اسلامی تاریخ کی عظیم الشان شخصیت ہیں،علماء مشایخ
  • انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام برطانیہ اور کینیڈا سے آئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب پر لیا گیا فوٹو
  • واشنگٹن حادثہ جاں بحق پاکستانی نژاد خاتون اسریٰ حسین کی حادثے سے قبل شوہر سے کیا بات چیت ہوئی؟
  • 60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ، پاک آرمی نے میدان مار لیا
  • شاہ زیب رند نے دوسری بار کراٹے عالمی چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کر دی
  • ٹرمپ کوعدالتی محاذ پر شکست‘ پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج کا اہم فیصلہ
  • گستاخ امام زمانہ،ملعون احسن باکسر کی مدعی مقدمہ اور وکیل کو قتل کی دھمکیاں
  • پاکستانی نژاد امریکی جج نے تاریخی فیصلہ سنادیا:ٹرمپ کو حکمنامہ منسوخ کرنا پڑ گیا
  • ٹرمپ کوعدالتی محاذ پر شکست، پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج کا اہم فیصلہ