صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج بلالیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا۔
اجلاس میں 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے مطابق پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہو گا۔
اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پہلا گھر خریدنے پر 5 کروڑ تک چھوٹ دی جائے، آباد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد)نے جایداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نے جایداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ایس ایم نبیل نے کہا کہ اہل ٹیکس فائلرز پرکافی وسائل کی شرط لگانے سے پراپرٹی سیکٹر متاثر ہوگا، کافی وسائل کی شرط میں کیش اور مساوی کیش کو شامل کیا جائے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی شرائط سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری رک جائے گی۔