Daily Mumtaz:
2025-04-16@18:43:54 GMT
مصری صدر کا امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
صدر السیسی نے کہا کہ دنیا، ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل، فلسطین تنازع کا مستقل اور تاریخی حل کرانے کی منتظر ہے۔
مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کے مسائل اور تنازعات پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو امریکا، مصر سرکاری دوروں کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں پیٹرول سمیت روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔(جاری ہے)
امریکی صدر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں مارچ میں روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں غیر متوقع کمی دیکھی گئی ہے۔