Daily Mumtaz:
2025-02-02@08:38:33 GMT

لاہور: 3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنیوالی ماں گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

لاہور: 3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنیوالی ماں گرفتار

لاہور کے علاقے کینٹ میں 3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کیا۔

مقتولہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں ملزمہ علینہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے بچی کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

لاہور:

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کر لیا۔

ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا اور ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول مسقط کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ این سی بی انٹرپول جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور 24/7 دنیا بھر کے ساتھ رابطے میں رہ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان میں فالج زدہ لڑکی سے جعلی پیر کی زیادتی
  • 3 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں گرفتار
  • ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائی
  • لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سال بیٹی قتل
  • اغوا کی گئی 8 سالہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب‘ ملزم گرفتار
  • قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار
  • لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ خود کش حملہ کیس: ملزمہ کی ضمانت کی درخواست دائر
  • ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایک اور نوجوان کی زندگی کا خاتمہ